آئی پی ایل میں ٹیم اونر کی جانب سے بھی ’کالا جادو‘ کرنے کا انکشاف

Share

للت مودی نے آئی پی ایل میں ایک ٹیم اونر کی جانب سے بھی ’کالا جادو‘ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

رواں سیزن میں ایک میچ کے دوران تماشائی کی جانب سے اسٹینڈ میں کالا جادو کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے، سن رائزرز حیدرآباد اور چنئی سپر کنگز میں میچ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں ایک شائق لیموں کے ساتھ ایک عجیب سا عمل کرتا دکھائی دیا، جسے بعض لوگ کالے جادو سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

وہ وکٹ پر موجود سن رائزرز حیدرآباد کے بیٹر شیوم ڈوبے کی جانب اشارہ کررہا تھا اور چند لمحوں بعد وہ بولڈ ہوگئے، جس پر اسٹیڈیم میں جشن شروع ہو گیا۔

اس پر آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی کو پراناواقعہ یاد آگیا، انھوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا، 2011 کے سیزن میں ایک ٹیم کے مالک نے بھی اسی طرح کے طریقے استعمال کیے تھے، وہ مخالف ٹیم کے ڈریسنگ روم میں اس طرح کے عمل کر رہا تھا ۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی سی بی نے سری لنکن کرکٹر پر ایک سال کیلیے پابندی لگا دی

منگل اپریل 21 , 2026
Shareپاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹر ڈاسن شناکا پر ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کے لیے ایک سال کی پابندی عائد کر دی۔ کرکٹر اور لاہور قلندرز کے کنٹریکٹ معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آئندہ ایڈیشنز میں کھلاڑی کی اہلیت سے متعلق حتمی فیصلہ […]

You May Like