جنگ بندی کی خلاف ورزی پر طالبان ترجمان کا دعویٰ پاکستان نے مسترد کر دیا

Share


اسلام آباد:

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت کے نام نہاد وزارتِ دفاع ترجمان کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے عیدالفطر کے پیشِ نظر کیے گئے عارضی وقفے کی خلاف ورزی کی ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق پاکستان نے مغربی سرحد پر اس عارضی جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی ہے اور اس کی خلاف ورزی سے متعلق تمام دعوے بے بنیاد، لغو اور سراسر جھوٹ ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اس قسم کا پروپیگنڈا ممکنہ طور پر افغان طالبان حکومت کے اندر موجود بعض عناصر کی جانب سے پھیلایا جا رہا ہے جس کا مقصد خطے میں کشیدگی پیدا کرنا یا دہشت گردی کے لیے جھوٹا جواز فراہم کرنا ہو سکتا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ اگر افغان طالبان حکومت یا اس کے حمایت یافتہ عناصر کی جانب سے کسی بھی قسم کی دہشت گردی، سرحد پار حملہ یا ڈرون کارروائی کی گئی تو عارضی وقفہ فوری طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

حکام نے مزید کہا کہ ایسی کسی بھی صورتحال میں آپریشن غضب للحق کو مزید شدت کے ساتھ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

وزارتِ اطلاعات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر قسم کے جھوٹے بیانیے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی میں بارش اور تیز ہواؤں سے 16 اموات: ریسکیو حکام

جمعرات مارچ 19 , 2026
Share کراچی میں ریسکیو حکام کے مطابق بدھ کی شب ہونے والی شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد حادثات میں 16 افراد جان سے گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دیوار گرنے کا واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا۔ ترجمان […]

You May Like