ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی پر ایک شخص کو پھانسی

Share

ایران کی عدالتی خبر رساں ایجنسی میزان نے بدھ کو رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص کی شناخت پدرام مدنی کے طور پر کی گئی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیل کے ساتھ کئی دہائیوں سے جاری خفیہ جنگ کے دوران ایران نے متعدد افراد کو پھانسی دی ہے جن پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلقات اور ملک کے اندر اس کے آپریشنز میں مدد فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔

ان کارروائیوں میں ایران کے جوہری پروگرام کو کمزور کرنے کی غرض سے قتل اور تخریب کاری جیسے اقدامات شامل ہیں۔

’میزان‘ کے مطابق پدرام مدنی کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے ایران کے اہم مقامات سے متعلق خفیہ معلومات اسرائیل تک پہنچانے کی کوشش کی۔ ان پر غیر قانونی ذرائع سے دولت اکٹھی کرنے کا بھی الزام تھا۔

گذشتہ ماہ ایک اور ایرانی شہری محسن لنگر نشین کو موساد کے ساتھ جاسوسی اور انٹیلی جنس تعاون کے الزامات پر پھانسی دی گئی تھی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان سے کشیدگی: انڈیا کا سٹیلتھ لڑاکا طیارے کی تیاری کا اعلان

جمعرات مئی 29 , 2025
Share پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران انڈیا کے وزیر دفاع نے ملک کے سب سے جدید سٹیلتھ لڑاکا طیارے کی تیاری کے لیے ایک فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ فوجی جھڑپوں کے بعد دونوں […]

You May Like