بلوچستان پروگریسیو سوسائٹی کے وفد کی سی او کوسٹ گارڈ کرنل شہزاد احمد سے ملاقات علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو
پسنی ( روز نامہ ایگل حب بلوچستان ) بلوچستان پروگریسیو سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری پرویز سفر اور گوادر کے ضلعی کوآرڈینیٹر چاکر خان نے پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے سی او کرنل شہزاد احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیک پوسٹوں پر مسافر بس ٹرانسپورٹ کے مسافروں کی پریشانی کا ذکر کیا اور گزارش کی کہ کوئی ایسا میکنزم بنایا جاے جس سے عوام کو ریلیف مل سکے اسکے علاوہ درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور درخواست کی محکمہ کوسٹ گارڈ اپنی ذاتی دلچسپی اور بجٹ سے درج ذیل مسائل میں اپنا کردار ادا کر کے علاقائی مسائل میں مدد فراہم کر سکتے ہیں
1-آر ایچ سی پسنی اور خالد بن ولید مدرسہ میں سولر سسٹم کی عدم دستیابی کے باعث ہسپتال کے مریضوں اور مدرسہ کے طالب علموں کو لوڈ شیڈنگ کے دوران شدید مشکلات کا سامنا ہے سولر سسٹم کی تنصیب سے یہ مسائل حل ہو سکتے ہیں
2-سول ڈسپنسری ریکپشت میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ہسپتال میں پانی اور واشرومز نہ ہونے کی وجہ سے ڈائیریا کے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاُہے واش روم اور پانی کا بندوبست کر کے اس مسلے کو حل کیا جا سکتا ہے
3-سالاچ میر مراد بازار میں قائم اسکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہے اس میں کلاس روم رہئیرنگ / تعمیر کر کے مسائل حل ہو سکتے ہیں
4-پسنی قبرستان میں روشنی نہ ہونے کی وجہ سے رات کے وقت جنازہ اور تدفین میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سولر سسٹم کا بندوبست کر کے مسلے کو حل کیا جا سکتا ہے
5-ماہی گیروں کے مسائل پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علاقے کے بیشتر ماہی گیر معاشی تنگدستی کے باعث اپنا روزگار جاری نہیں رکھ پا رہے انکے لئیے مچھلی پکڑنے کے جال فراہم کرنے میں تعاون کریں
6- پسنی میں بلڈ بینک نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسکے قیام میں اپنے ذاتی بجٹ یا پاک اومان ہسپتال کے ساتھ ملکر پارٹنر شپ کی صورت میں بلڈ بنک بنا کر عوام کے لئیے آسانی پیدا ہو سکتی ہے
بلوچستان پروگریسیو سوسائٹی کے وفد نے گزارش کی کہ محکمہ کوسٹ کارڈ علاقائی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں
اس موقع پر کرنل شہزاد احمد نے وفد کو یقین دلایا کہ پسنی کی تعمیر و ترقی اور روزگار کے مسائل کا حل پاکستان کوسٹ گارڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کی جانب سے بہت جلد مقامی ماہی گیروں میں کشتیاں اور آلات جبکہ غریب خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی جائیں گی تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکیں۔
آخر میں بلوچستان پروگریسیو سوسائٹی کے عہدیداران نے علاقے کے مسائل میں دلچسپی لینے اور مثبت اقدامات کا وعدہ کرنے پر کرنل شہزاد احمد اور پاکستان کوسٹ گارڈ کا شکریہ ادا کیا