کوئٹہ: بم دھماکے میں دو بھائیوں کی موت، نو زخمی

Share

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتے کو پولیس نے بتایا کہ ایک بم دھماکے میں دو افراد جان سے گئے جبکہ نو زخمی ہو گئے۔

ایس پی اختر نواز نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ شام پانچ بجے کے قریب کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غوڑگئی کے کلی منگل میں سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ مرنے والے دونوں افراد بھائی تھے۔ زخمیوں کو  سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ 

تاحال کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اس واقعے سے ایک روز قبل جمعے کو مسلح افراد نے سوراب شہر میں داخل ہو کر متعدد سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کرنے کے علاوہ ایک بینک کو لوٹنے کے بعد آگ لگا دی تھی۔ 

اس حملے میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی جان سے گئے تھے۔

 

یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے جب وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر گذشتہ دو روز سے کوئٹہ میں موجود ہیں۔ 

 

دونوں شخصیات نے آج  کوئٹہ میں قبائلی عمائدین اور عوامی نمائندوں پر مشتمل گرینڈ جرگے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں بلوچستان کے اندر دہشت گردی کے حالیہ واقعات کو انڈیا کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے میدان میں شکست کے بعد انڈیا صوبے میں موجود ’اپنے ایجنٹس کے ذریعے دہشت گردی‘  کروا رہا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سائنس دانوں نے تالی سے آواز پیدا ہونے کا راز پا لیا

ہفتہ مئی 31 , 2025
Share سائنس دانوں نے بالآخر اس پیچیدہ عمل کا سراغ لگا لیا ہے جس کے تحت تالی بجانے سے آواز پیدا ہوتی ہے۔ یہ دریافت ظاہر کرتی ہے کہ بظاہر سادہ نظر آنے والے افعال بھی طبیعیات سے بھرپور ہو سکتے ہیں۔ یہ تحقیق جریدے فزیکل ریویو ریسرچ میں شائع […]

You May Like