عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کیلیے پولیس ٹیم  اڈیالہ جیل پہنچ گئی

Share

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کے لیے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے میں لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے پولیس ٹیم پہلے بھی 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے رجوع کر چکی ہے ، جس میں عمران خان تحریری طور پر ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں ۔

تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹس کرنے ہیں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تفتیشی ٹیم اپنی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اقوام متحدہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازعے میں کردار ادا کرے: خلیج تعاون کونسل

پیر جون 2 , 2025
Share سعودی عرب کی قیادت میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس نے جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور عالمی امن سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے کو خطے میں قیام امن کی طرف ایک […]

You May Like