لاہور ریلوے سٹیشن: معذور اور بزرگوں کے لیے ایسکیلیٹر کی تنصیب شروع

Share

پاکستان ریلویز نے لاہور سٹیشن پر پہلا ایسکیلیٹر سسٹم نصب کرنا شروع کر دیا ہے۔

لاہور کے بعد کراچی ریلوے سٹیشن پر ایسکیلیٹرز لگانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز بابر رضا کے مطابق ان دو بڑے شہروں کے بعد وسائل کے مطابق تمام بڑے سٹیشنوں پر یہ نصب کیے جائیں گے۔

ٹرین مسافروں کا کہنا ہے کہ ایسکیلیٹرز لگانا اچھی سہولت ہے، لیکن پہلے ٹریک، پلوں اور بوگیوں میں سہولیات بہتر کی جانی چاہیے تھیں کیونکہ انسانی جانوں کا تحفظ سہولیات سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔

ترجمان ریلویز کے بقول، ’یہ اقدام پلیٹ فارم کراس کرنے کے لیے معذور اور بزرگوں کی ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ یہ بہت پہلے بن جانا چاہیے تھا لیکن اب وسائل بہتر ہونے پر بنانا شروع کیے ہیں۔

’لاہور میں بننے والے ایسکیلیٹر سسٹم پر چھ کروڑ روپے اخراجات آئیں گے۔ اسی طرح کراچی میں بھی اتنی ہی رقم سے نصب کیا جائے گا۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بابر رضا کے بقول ریلوے کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے کام ہوتے رہتے ہیں۔

’حال ہی میں سکھر اور روہڑی سیکشن میں ٹریک اور نظام بہتر کرنے کے لیے 13 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ نہیں کہا جا سکتا کہ سہولیات کو بہتر کرنے کے ساتھ مسافروں کے تحفظ پر کام نہیں کیا جا رہا کیونکہ اس حوالے سے بھی ترجیحی کام کیے جاتے ہیں۔

’البتہ مسافروں کو سہولیات کی فراہمی بھی ہماری ذمہ داری ہے تاکہ لوگ ریل کے سفر کو ترجیح دیں اور ہماری آمدن میں اضافہ ہوتا رہے۔‘

ان کے مطابق ’مین لائن وَن (ایم ایل وَن) پشاور سے کراچی تک منصوبہ شروع کرنے کے لیے ریلوے انتظامیہ مکمل تیار ہے۔ جب حکومت ہدایت دے گی، اس پر کام کا آغاز ہو جائے گا۔

’اس کے علاوہ ٹرینوں میں مسافر بوگیوں کی حالت کافی بہتر ہو رہی ہے۔ چین سے 246 نئی بوگیاں خریدی گئی ہیں۔

’گرین لائن کی طرح پاکستان بزنس ٹرین میں یکم جولائی سے نئی بوگیاں لگا دی جائیں گی۔ ایسے ہی مرحلہ وار نظام میں بھی بہتری لائی جا رہی ہے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

یوکرین کے دوسرے بڑے شہر پر روس کا ’سب سے بڑا حملہ‘

ہفتہ جون 7 , 2025
Share یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف کے میئر ایگور ٹیریخوف نے کہا ہے کہ ہفتے کو علی الصبح روسی افواج نے جنگ شروع ہونے کے بعد سے ’سب سے طاقتور حملہ‘ کیا ہے، جس میں چھ یوکرینی شہریوں کے جان سے جانے کی اطلاع ہے۔   روسی خبر رساں ادارے آسترا کے […]

You May Like