نئے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

Share

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کا اعلان کیا اور انہوں نے دیگر شعبوں میں ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کے درمیان مسابقت میں برابری یقینی بنانے کے لیے تجویز ہے کہ سولز پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھوک سے نڈھال غزہ میں اقوام متحدہ محدود مقدار میں آٹا پہنچا سکا

منگل جون 10 , 2025
Share اقوام متحدہ نے پیر کو کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امداد پہنچانے پر پابندی ختم کرنے کے تین ہفتے گزر جانے کے باوجود وہ غزہ میں صرف محدود مقدار میں آٹا پہنچا سکا ہے، اور وہ بھی زیادہ تر بھوک سے بےحال فلسطینی (میں سے کچھ) اٹھا لے گئے۔  […]

You May Like