میٹا کا نیا قدم: تخلیقی صلاحیتوں کے لیے جنریٹو ویڈیو ایڈیٹنگ

Share

میٹا اے آئی نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا جنریٹو اے آئی ویڈیو ایڈیٹنگ فیچر متعارف کرایا ہے جو اب میٹا اے آئی ایپ، Meta.AI ویب سائٹ اور ایڈٹس ایپ پر دستیاب ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین مختصر ویڈیوز کو پہلے سے تیار کردہ اے آئی پرامپٹس کی مدد سے باآسانی بہتر بنا سکتے ہیں جس سے محض ایک کلک سے ویڈیوز میں ملبوسات، مقامات اور لائٹنگ کو باآسانی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

میٹا کے ایک بیان کے مطابق میٹا کے مووی جن ماڈلز سے متاثر اس ریلیز کو میٹا کے پلیٹ فارمز پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والی ویڈیو جنریشن کی توسیع کا پہلا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ 

رواں سال کے آخر تک صارفین اپنی مرضی کے ٹیکسٹ پرامپٹس کے ذریعے ویڈیوز میں ایڈیٹنگ کر سکیں گے جس سے تخلیقی امکانات مزید بڑھ جائیں گے۔

اس فیچر کو آسان اور قابل رسائی بنایا گیا ہے تاکہ بغیر کسی پیشہ ورانہ مہارت کے بھی صارفین معیاری ویڈیو ایڈیٹس تیار کر سکیں۔

صارفین میٹا اے آئی ایپ، Meta.AI ویب یا ایڈٹس ایپ (Edits App) پر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے 50 سے زائد پری سیٹ ایڈیٹنگ آپشنز میں سے انتخاب کرسکیں گے۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محدود مدت کے لیے صارفین 10 سیکنڈ کی ویڈیوز کو مفت میں ایڈیٹ کر کے آزما سکتے ہیں۔ چاہے کسی ویڈیو کو گرافک ناول طرز کی اینیمیشن میں بدلنا ہو، برستی بارش کے مناظر کو خواب کی طرز پر روشنی میں ڈھالنا ہو یا کسی سین کو ویڈیو گیم جیسے سینیمیٹک ایفیکٹس کے ساتھ دوبارہ تخلیق کرنا ہو، میٹا اے آئی کے ساتھ اب یہ سب ممکن بنانا بہت آسان ہوگا۔

ایڈیٹ کی گئی ویڈیوز کو براہ راست فیس بک اور انسٹاگرام پر میٹا اے آئی اور ایڈٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیا جا سکتا ہے یا Meta.AI ویب سائٹ پر ڈسکور فیڈ میں پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔

یہ نئی سہولت میٹا کی اے آئی پر مبنی تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے۔

اس فیچر کی تیاری میں کنٹینٹ کریئیٹرز کی آرا کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ یہ تخلیقی عمل میں بہترین معاون ثابت ہو اور صارفین اپنے ناظرین سے مزید موثر انداز میں جڑ سکیں۔

میٹا اے آئی کے ویڈیو انوویشن کا سفر کئی سالوں کی تحقیق پر مبنی ہے۔ 2022 میں ’میک اے سین‘ سے آغاز کرتے ہوئے لاما امیج ماڈلز اور مووی جن جیسے منصوبے متعارف کرائے گئے۔ 

اب میٹا اے آئی کے اس پہلے ویڈیو ایڈیٹنگ فیچر کے ساتھ صارفین کے تخلیقی خواب حقیقت کا روپ دھارنے لگے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چین نے دنیا کے سب سے بڑے ریسکیو طیارے کی تیاری کی منظوری دے دی

جمعرات جون 12 , 2025
Share چینی حکومت نے ملک میں تیار کیے گئے دنیا کے سب سے بڑے طیارے کی بڑے پیمانے پر تیاری کی اجازت دے دی ہے جو زمین اور پانی دونوں سے ٹیک آف اور لینڈ کر سکتا ہے۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق چین […]

You May Like