ایران پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی: سعودی عرب

Share

سعودی عرب نے جمعے کو ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب برادر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی صریح جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، جو اس کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہیں۔‘

حملوں کو ’گھناؤنا‘ قرار دیتے ہوئے بیان میں مزید کہا گیا: ’عالمی برادری اور (اقوام متحدہ کی) سلامتی کونسل پر اس جارحیت کو فوری طور پر روکنے کی ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔‘

اسرائیل نے جمعے کو ایران پر حملوں میں اس کے جوہری اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا جب کہ ایرانی میڈیا نے ان حملوں میں مسلح افواج کے چیف آف سٹاف محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت چھ جوہری سائنس دانوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایرانی فوج نے ان حملوں کا ’سخت جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 

ایران کی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان ابوالفضل شیکرچی نے کہا کہ ’مسلح افواج یقینی طور پر اس صہیونی حملے کا جواب دیں گی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو ’بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور اسے ایرانی مسلح افواج کے سخت ردعمل کا انتظار کرنا چاہیے۔‘

ان حملوں نے خطے میں ایک مکمل جنگ کا خدشہ پیدا کر دیا اور عمان میں اتوار کو ہونے والے امریکہ ایران جوہری مذاکرات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ان مذاکرات کا مقصد ایران کے جوہری عزائم، پابندیوں، اور یورینیم افزودگی پر جاری تعطل کو ختم کرنا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران کی اہم ایٹمی تنصیبات کون سی ہیں؟

ہفتہ جون 14 , 2025
Share اسرائیل نے جمعے کے روز ایران کے متعدد جوہری اور فوجی مراکز پر حملے کیے، جن میں ایران کے اعلیٰ عسکری حکام کی اموات ہوئی ہیں۔ ایران حالیہ برسوں میں اپنے جوہری پروگرام میں نمایاں تیزی لایا ہے، خاص طور پر اس تاریخی معاہدے کے بعد جس کے تحت […]

You May Like