مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے بدلتے رجحانات کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے، خالد مقبول

Share

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے بدلتے رجحانات کو سمجھنے اور اپنانے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی نسلوں میں انقلاب لانے کا واحد راستہ ہے۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں سمر فیسٹا2025کے آغاز پر اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سمر فیسٹا کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم ہی نسلوں میں انقلاب لانے کا واحد راستہ ہے، ہم نوجوانوں کو تربیت اور ہنر دے کر بااختیار بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں خواتین آدھا آسمان رکھتی ہیں، ان کے لیے تعلیم اور ہنر نہایت اہم ہے، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے بدلتے رجحانات کو سمجھنا اور اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سمر فیسٹا میں مختلف فنی اور تخلیقی کورسز بچوں کو مفت فراہم کیے جا رہے ہیں تعطیلات میں یہ کورسز بچوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات سید جنید اخلاق نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں ہوم ورک دینے سے متعلق وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آئی ورک بیسڈ ایکٹیو ٹی شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی بچوں کو بہت سی سرگرمیوں میں مفت کورسز کروائے گئے، ٹیک بک، ککنگ، لینگویج کورسز ، آرٹ اینڈ کرافٹ، ویب ڈویلپمنٹ اور فیشن ڈیزائنگ سمیت دیگر کورس کروائے گئے جس کے لیے فری ٹرانسپورٹ دی گئی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیا ایران کے میزائل ختم ہو رہے ہیں؟

منگل جون 17 , 2025
Share کئی عشروں سے عائد پابندیوں کی وجہ سے ایران کے پاس راکٹوں کا ذخیرہ محدود ہے اور جنگوں پر کام کرنے والے امریکی تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ فار دی سٹڈی آف وار (آئی ایس ڈبلیو) کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملوں […]

You May Like