پاکستانی انجینیئر کا ٹکراؤ سے نہ ٹوٹنے والا ڈرون متعارف کروانے کا دعویٰ

Share

پاکستانی ایرو سپیس انجینیئر محمد عبید رضا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کا پہلا ’کولیژن ریزیلینٹ ڈرون‘ متعارف کروایا ہے، جو کسی شے سے ٹکرانے کے باوجود نہ صرف محفوظ رہتا ہے بلکہ اپنا مشن بھی مکمل کرتا ہے۔ 

عبید رضا، جو ’ایس ایروناٹکس‘ کے بانی ہیں، کا کہنا ہے کہ ’یہ جدید ڈرون خاص طور پر خطرناک اور تنگ جگہوں کا معائنہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جیسے کہ پائپ لائنز، زیر زمین مائنز یا آتش زدہ عمارتیں۔

’ڈرون میں خصوصی میکانزم نصب کیا گیا ہے جو اسے کسی شے سے ٹکراؤ کے باوجود محفوظ رکھتا ہے۔‘

ٹکراؤ عام طور پر ڈرونز کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ ’یہ ڈرون Simultaneous Localization and Mapping ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے، جو جی پی ایس سگنلز کی عدم موجودگی میں بھی راستہ تلاش کر سکتا ہے، جیسے زیر زمین یا دور دراز علاقوں میں۔‘

عبید رضا کو اس ایجاد پر پاکستان میں پاشا گولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا، جب کہ انہوں نے ہانگ کانگ میں 16 ممالک کے درمیان ہونے والے ایشیا پیسیفک ایوارڈز میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔

حال ہی میں انہیں قطر حکومت نے مدعو کیا تاکہ یہ ڈرون ان کی آئل اینڈ گیس کی تنصیبات میں استعمال کیا جا سکے۔

عبید کا کہنا ہے: ’پاکستان ایک ٹیکنالوجی حب بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ میں نے دنیا بھر میں نمائشوں میں شرکت کی اور فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم کسی سے کم نہیں۔‘

عبید رضا کا خواب ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ایرو اسپیس اور روبوٹکس میں پہچانا جائے، اور ان کی کمپنی اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسرائیل کا آراک ہیوی واٹر پلانٹ پر حملہ: ایران سرکاری ٹی وی

جمعرات جون 19 , 2025
Share اسرائیل کی جانب سے 13 جون کو ایران کی متعدد فوجی اور جوہری تنصیبات پر حملوں کے نتیجے میں ایران کی عسکری قیادت، جوہری سائنس دانوں اور عام شہریوں کی موت کے بعد آپریشن ’وعدہ صادق سوم‘ کے نام سے تہران کے جوابی حملے جاری ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل بھی مختلف ایرانی شہروں اور تنصیبات پر […]

You May Like