سپیس ایکس کا راکٹ آزمائش کے دوران پھٹ کر تباہ

Share

امریکی ریاست ٹیکسس میں آزمائش کے دوران ایک ایلون مسک کی خلائی کمپنی سپیس ایکس راکٹ بدھ کی رات دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک زبردست آگ کا گولا آسمان کی بلندیوں تک جا پہنچا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سٹارشپ کو ٹیسٹ سٹینڈ پر 10ویں آزمائشی پرواز کی تیاری کے دوران ’ایک سنگین خرابی‘ کا سامنا ہوا۔ یہ واقعہ سپیس ایکس کے لانچنگ سائٹ ’سٹار بیس‘ پر پیش آیا جو امریکی ریاست ٹیکسس کے جنوبی سرے پر واقع ہے۔

سٹارشپ اب تک بنایا گیا سب سے طاقتور راکٹ ہے اور سپیس ایکس کو امید ہے کہ یہ بالآخر انسانوں کو چاند اور مریخ تک لے جانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ مگر اس سے پہلے عملے کے بغیر متعدد آزمائشی پروازیں کی جائیں گی جن میں سے تازہ ترین پرواز اسی ماہ متوقع تھی۔

اس آزمائشی پرواز سے قبل سپیس ایکس نے سٹارشپ خلائی جہاز اور اس کے بوسٹر انجنوں کے متعدد تجربات کیے۔ حالیہ تجربہ ایک ’سٹیٹک فائر ٹیسٹ‘ تھا جس میں انجنوں کو آن کیا جاتا ہے مگر خلائی جہاز زمین سے جڑا رہتا ہے۔ تاہم تیاریوں کے دوران اس میں دھماکہ ہو گیا۔

یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے ہوا اور اسے کیمروں نے بھی ریکارڈ کیا جو آزمائشی پرواز کی تیاریوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سپیس ایکس نے اس واقعے کے بارے میں ایکس پر جاری بیان میں کہا: ’سائٹ اور اس کے آس پاس کا علاقہ پہلے سے ہی خالی اور محفوظ بنایا گیا تھا اور جو لوگ وہاں کام کر رہے تھے وہ سب بھی محفوظ ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا: ‘ہماری سٹار بیس ٹیم مقامی حکام کے ساتھ مل کر ٹیسٹ سائٹ اور اردگرد کے علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے اور ہم لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ جب تک یہ کام مکمل نہیں ہو جاتا، وہ اس علاقے کے قریب نہ آئیں۔‘

یہ واضح نہیں کہ دھماکے سے ٹیسٹنگ سہولیات اور سٹار بیس کے قریب سپیس ایکس کے ڈھانچے کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پیرس ایئرشو، فرانس اور اٹلی کا تیار کردہ ایئرڈیفنس سسٹم لانچ کردیا گیا

جمعہ جون 20 , 2025
Share پیرس: فرانس پیرس ائیرشو کے پانچویں روز فرانس اور اٹلی کا تیار کردہ ائیرڈیفنس سسٹم لانچ کردیا گیا۔ پیرس ایئر شو میں لانچ کیے گئے فرانس اور اٹیلی کا ائیرڈیفنس سسٹم زمینی، فضائی اور بحری میزائل حملوں کو ناکام بناسکتا ہے۔ مذکورہ ائیرڈیفنس سسٹم جدید ریڈارز اور سیٹلائیٹ سے […]

You May Like