پیرس ایئرشو، فرانس اور اٹلی کا تیار کردہ ایئرڈیفنس سسٹم لانچ کردیا گیا

Share


پیرس:

فرانس پیرس ائیرشو کے پانچویں روز فرانس اور اٹلی کا تیار کردہ ائیرڈیفنس سسٹم لانچ کردیا گیا۔

پیرس ایئر شو میں لانچ کیے گئے فرانس اور اٹیلی کا ائیرڈیفنس سسٹم زمینی، فضائی اور بحری میزائل حملوں کو ناکام بناسکتا ہے۔

مذکورہ ائیرڈیفنس سسٹم جدید ریڈارز اور سیٹلائیٹ سے منسلک ہے اور دشمن کی جانب سے فائر کیے جانے والے تیز رفتار میزائلوں کو بھی فضا میں تباہ کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ فرانس پیرس ائیرشو میں دفاعی ماہرین کی بڑی تعداد ائیرڈیفںس سسٹم میں دلچسپی لے رہی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 3 سیاح ناران میں برفانی تودا گرنے سے جاں بحق

جمعہ جون 20 , 2025
Shareخیبرپختونخوا میں ضلع مانسہرہ کے علاقے ناران میں برفانی تودا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ناران میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں میں 42 سالہ طاہر محمود، ان کا بیٹا 13 سالہ ابوبکر اور ابوبکر کے ماموں زاد بھائی 22 […]

You May Like