امریکی حملہ عالمی قوانین کے خلاف ورزی، ایران دفاع کا حق رکھتا ہے: پاکستان

Share

پاکستان نے اتوار کو امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی اقدار کے خلاف قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کرتا ہے، جو اسرائیل کے حملوں کے سلسلے کے بعد کیے گئے۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں خطے میں کشیدگی میں ممکنہ اضافے پر شدید تشویش ہے۔‘

پاکستانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’ہم ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہیں اور ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنا دفاع کرنے کا جائز حق حاصل ہے۔‘

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ایران کے خلاف جاری جارحیت کے باعث کشیدگی اور تشدد میں اضافہ جس کی مثال نہیں ملتی، انتہائی تشویش ناک ہے۔ کسی بھی مزید کشیدگی کے خطے اور اس سے باہر انتہائی نقصان دہ اثرات مرتب ہوں گے۔‘

پاکستان کا کہنا ہے کہ ’شہریوں کی جان و مال کا احترام اور تنازعے کا فوری طور پر خاتمہ نہایت ضروری ہے۔ تمام فریقین کو بین الاقوامی قانون، باالخصوص بین الاقوامی انسانی قانون کی پابندی کرنی چاہیے۔

’بات چیت اور سفارت کاری، اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد کے مطابق، خطے کے بحرانوں کے حل کا واحد قابل عمل طریقہ ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس سے خطاب میں بتایا تھا کہ امریکی فوج نے ایران کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جن تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں فردو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔

اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’یہ حملے ایک شاندار فوجی کامیابی تھے۔ ایران کی اہم جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں، ایران، مشرق وسطیٰ کا غنڈہ، اب امن قائم کرے۔‘

ساتھ ہی انہوں نے مستقبل میں مزید حملوں کی طرف اشارہ بھی کیا اور کہا کہ ’ایران اب امن قائم کرے، اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو مستقبل کے حملے اس سے کہیں زیادہ شدید اور آسان ہوں گے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں میں کون سے امریکی ہتھیار استعمال ہوئے؟

اتوار جون 22 , 2025
Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایران کی تین جوہری تنصیبات پر ’کامیاب‘ حملے کا اعلان کیا ہے۔ یہاں تینوں جوہری تنصیبات اور ان پر حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کا ایک جائزہ پیش کیا جا رہا ہے۔ ایرانی تنصیبات جو امریکی حملوں کا […]

You May Like