راول ڈیم میں پانی کی کمی، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کا نوٹس

Share

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے بدھ کو اسلام آباد کے راول ڈیم میں پانی کی شدید کمی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس کے بعد انڈپینڈنٹ اردو کی جانب سے راول ڈیم میں پانی کی شدید کمی سے متعلق کیے گئے سوال پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ راول ڈیم میں پانی کی واضح کمی کا معاملہ ان کے نوٹس میں نہیں ہے اور وہ تفصیلات حاصل کرنے کے بعد اس سے آگاہ کریں گے۔

بعدازاں مصدق ملک نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو آج ہی مسئلے کی تفصیلات لے کر اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی۔

راول ڈیم راولپنڈی اور اسلام آباد کو پانی کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہے، جس کا 70 فیصد پانی مری اور 30 فیصد اسلام آباد کے علاقوں سے آتا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محکمہ موسمیات کے مطابق کم بارشوں کی وجہ سے آبی ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

راول ڈیم بھی خشک سالی کا شکار ہے اور ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز بھی منظر عام پر آ چکی ہیں۔

دوسری جانب کیپیٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ پانی کی مناسب مقدار دستیاب ہے اور شہریوں کو دیگر ذرائع سے پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل سینیٹ کی کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں چیئر پرسن سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارا نمبر ون مسئلہ بن چکا ہے۔

بقول شیری رحمٰن: ’پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی ترجیح ہونی چاہیے لیکن موسمیاتی تبدیلی کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر دی گئی۔‘

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ حالیہ تباہی کو دیکھیں تو موسمیاتی تبدیلی کا بجٹ اس سے کہیں زیادہ ہونا چاہیے۔

’ہمارے دو پڑوسی ممالک 40 فیصد کاربن خارج کر رہے ہیں، ہم نے دنیا سے جو معاہدہ کیا تھا، اس سے ہم 37 فیصد کم کاربن ڈائی آکسائیڈ فضا میں خارج  کر رہے ہیں۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’فلسطین کا درد ہمارا درد ہے‘: پاکستانی شادی میں غزہ سے یکجہتی

بدھ جون 25 , 2025
Share کراچی میں ایک نوجوان جوڑے نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر فلسطینی عوام سے انوکھے انداز میں اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اپنے ولیمے کی تقریب کو ان کے لیے مخصوص کر دیا۔ 24 جون 2025 کو کراچی میں منعقدہ اس ولیمے کی تقریب کو سادگی سے منایا گیا، جہاں […]

You May Like