غزہ پر بڑی پیش رفت ہو رہی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ غزہ کے معاملے پر بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں نیٹو سمٹ کے موقعے پر صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ’اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جاری تنازع کے خاتمے کی جانب ’بڑی پیش رفت‘ ہو رہی ہے۔‘ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد سے غزہ سے متعلق خاصی پیش رفت ہوئی ہے اور صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ اس سے مشرق وسطیٰ پر مثبت اثرات ہوں گے۔ تاہم انہوں نے غزہ سے متعلق پیش رفت کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب حماس کے ایک سینیئر عہدیدار نے بدھ کو اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیل اور ان کے درمیان غزہ میں فائر بندی کے لیے مذاکرات ’حالیہ گھنٹوں میں تیز ہو گئے ہیں۔‘

طاہر النونو نے کہا: ’مصر اور قطر میں ہماری برادرانہ ثالثوں کے ساتھ بات چیت رکی نہیں ہے بلکہ حالیہ گھنٹوں میں مزید تیز ہو گئی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ گروپ کو ’ابھی تک کوئی نیا مجوزہ منصوبہ موصول نہیں ہوا، جو اس جنگ کو ختم کر سکے، جو اب اپنے 21 ویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے۔‘

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اسرائیلی فورسز اور ڈرونز نے منگل کی صبح جنوبی اور وسطی غزہ میں الگ الگ واقعات میں امداد کے منتظر سینکڑوں فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد جان سے چلے گئے۔

 سات اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل کی جارحیت میں اب تک مجموعی طور پر غزہ میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغان امریکی گمشدہ بزنس مین محمود شاہ کی اطلاع پر ڈیڑھ ارب روپے کا انعام

بدھ جون 25 , 2025
Share امریکہ کے محکمہ انصاف نے افغانستان میں 2022 میں مبینہ طور پر اغوا ہونے والے افغان نژاد امریکی بزنس مین محمود شاہ حبیبی کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے پر تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے ایک بیان میں کہا گیا کہ […]

You May Like