جاپان: سوشل میڈیا پر لوگوں کو ورغلا کر قتل کرنے والے ’ٹوئٹر کلر‘ کو پھانسی

Share

جاپان میں ’ٹوئٹر کلر‘ کے نام سے مشہور شخص کو نو افراد کے قتل اور ان کے جسم کے ٹکڑے کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی گئی۔

تاکاہیرو شیرائشی نامی جاپانی شہری کو 2020 میں سزائے موت سنائی گئی۔ قتل کی یہ وارداتیں 2017 میں ٹوکیو کے قریب واقع ان کے اپارٹمنٹ میں ہوئیں۔

شیرائشی نے زیادہ تر ان لوگوں کو نشانہ بنایا جنہوں نے سوشل میڈیا پر خودکشی کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے انہیں ورغلا کر اپنے پاس بلایا اور پھر قتل کر دیا۔ ان پر قتل ہونے والی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام بھی ثابت ہوا۔

شیرائشی کو ایسے وقت پھانسی دی گئی جب جاپان میں سزائے موت کے خاتمے کے مطالبات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ سال ایواو ہاکامادا نامی شہری کی بریت کے بعد اس بحث میں اور بھی شدت آ گئی ہے۔ مذکورہ جاپانی شہری سزائے موت پانے والے ایسے قیدی تھے جو دنیا میں سب سے زیادہ عرصہ قید میں رہے۔

شیرائشی کو ٹوکیو ڈیٹینشن ہاؤس میں انتہائی خفیہ طریقے سے پھانسی دی گئی اور اس وقت تک کچھ بھی ظاہر نہیں کیا گیا جب تک سزا پر عمل نہیں ہو گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس نے انہیں 2017 میں اس وقت گرفتار کیا جب ان کے اپارٹمنٹ سے آٹھ خواتین اور ایک مرد کی لاشیں کولڈ سٹوریج کیسز سے ملیں۔

تحقیقات کے مطابق شیرائشی نے قتل ہونے والوں سے ٹوئٹر پر رابطہ کیا اور انہیں خودکشی میں مدد کی پیشکش کی۔ انہوں نے آٹھ خواتین کو جن میں نوعمر لڑکیاں بھی شامل تھیں، جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا، اور ان میں سے ایک خاتون کے دوست کو بھی خاموش کرانے کے لیے مار ڈالا۔

جاپان میں خودکشی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ حال ہی میں اس میں کمی آئی لیکن کووڈ 19 وبا کے اثرات کی وجہ سے اس سال یہ تعداد دوبارہ بڑھ گئی۔

جاپان میں جرائم کی شرح نسبتاً کم ہے لیکن حالیہ برسوں میں قتل کے کئی بڑے واقعات ہوئے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انڈیا کا چین سے دہائیوں پرانے سرحدی تنازع کے مستقل حل پر زور

جمعہ جون 27 , 2025
Share انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو اپنے چینی ہم منصب سے کہا کہ دونوں ملکوں کو دہائیوں پرانے سرحدی تنازعے کا ’مستقل حل‘ تلاش کرنا چاہیے۔ یہ بات انڈیا کی وزارت دفاع نے جمعے کو بتائی۔ انڈین وزارت دفاع کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے […]

You May Like