برطرفی کے چند گھنٹوں بعد روسی وزیر کی لاش گاڑی سے برآمد

Share

صدر ولادی میر پوتن کی جانب سے برطرف کیے جانے کے چند گھنٹے بعد روس کے وزیر ٹرانسپورٹ پیر کو اپنی گاڑی میں مردہ پائے گئے۔ حکام کے مطابق بظاہر یہ خودکشی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق مئی 2024 سے روس کے وزیر ٹرانسپورٹ کے طور پر خدمات انجام دینے والے رومن ستراوویت کو پیر کی صبح ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے برطرف کیا گیا تھا۔

چند گھنٹے بعد روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق 53 سالہ رومن ستراوویت کی لاش ان کی گاڑی سے ملی۔ ان کے جسم پر گولی کے نشان تھے۔

تحقیقاتی کمیٹی کی ترجمان سویتلانا پیترینکو کے مطابق ان کی موت کی مجرمانہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ابتدائی طور پر اس واقعے کو خودکشی سمجھا جا رہا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

روسی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ستراوویت کی برطرفی ممکنہ طور پر ان سرکاری فنڈز کی خوردبرد سے متعلق تحقیقات سے جڑی ہو سکتی ہے، جو کورسک ریجن میں دفاعی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے مختص کیے گئے تھے۔ ستراوویت کو وزیر ٹرانسپورٹ بننے سے قبل اسی علاقے کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔

یہ مبینہ خوردبرد ان وجوہات میں سے ایک سمجھی جا رہی ہے جن کی وجہ سے یوکرین کے خلاف روس کی دفاعی لائنز میں کمزوریاں پیدا ہوئیں اور اگست 2024 میں کیئف کی جانب سے ہونے والے حملے کو روکا نہ جا سکا۔

ستراوویت کے بعد کورسک کے گورنر بننے والے الیکسی سمرنوف نے دسمبر میں استعفیٰ دیا تھا اور اپریل میں انہیں خوردبرد کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ کچھ روسی میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ستراوویت کو بھی انہی الزامات کے تحت مقدمے کا سامنا ہو سکتا تھا۔

ستراوویت کی برطرفی ایسے وقت میں ہوئی، جب یوکرینی ڈرون حملوں کے باعث روسی ہوائی اڈوں پر سینکڑوں پروازیں معطل اور سفری نظام درہم برہم ہو گیا۔

پیر کی صبح کریملن کی ویب سائٹ پر ستراوویت کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا باضابطہ حکم جاری کیا گیا تھا، تاہم برطرفی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ وہ مئی 2024 سے اس عہدے پر فائز تھے۔

ستراوویت کی موت کی خبر آنے سے کچھ دیر قبل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ان کی برطرفی کی وجہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

تاہم انہوں نے ستراوویت کے متبادل آندرے نکیتن کی تعریف کی، جنہیں پانچ ماہ قبل نائب وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خطرے میں مبتلا افغان خاندان کو ویزہ دینا ضروری: جرمن عدالت

منگل جولائی 8 , 2025
Share جرمنی کی ایک عدالت نے منگل کو فیصلہ سنایا کہ حکومت کو 2021 میں طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد خطرے میں پڑنے والے پروگرام کے تحت قبول کیے گئے افغان خاندان کو ویزا جاری کیا جانا چاہیے۔ قدامت پسند چانسلر فریڈرک مرز کے ماتحت نئی حکومت […]

You May Like