یو اے ای کی پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی

Share

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کرتے ہوئے امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے۔ 

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق اس دوطرفہ ملاقات میں سکیورٹی، انسداد منشیات اور امیگریشن جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستانی شہریوں، خصوصاً محنت کشوں کے لیے ورک ویزا کی سہولت اور اس عمل کو مزید آسان بنانے کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النہیان نے پاکستانی شہریوں کے لیے ورک ویزا کی سہولت اور اس عمل کو مزید آسان بنانے میں مکمل تعاون اور پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

محسن نقوی نے ویزا پالیسی میں نرمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ’ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی شہری آسانی کے ساتھ یو اے ای آ سکیں۔ ویزا پالیسی میں نرمی عوام کے لیے بڑی سہولت ہوگی۔‘ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دونوں وزرا نے سکیورٹی، انسداد سمگلنگ اقدامات اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے خطرات سے نمٹنے پر بھی اتفاق کیا۔

دورے کے دوران محسن نقوی نے ابوظہبی پولیس کے جدید آپریشنز اور نگرانی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہیں سٹی سرویلنس، کرائم پریوینشن سسٹمز اور سمارٹ ٹیکنالوجیز پر بریفنگ دی گئی۔ 

وزیر داخلہ نے ان نظاموں کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان میں ان کی طرز پر سکیورٹی نظام اپنانے کی دلچسپی ظاہر کی۔

دورے کے اختتام پر محسن نقوی نے پاکستان اور یو اے ای کے برادرانہ تعلقات کو قومی اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان تمام شعبوں میں، بالخصوص سیکیورٹی اور عوامی فلاح و بہبود کے میدان میں، تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انڈین پراکسیز کے خلاف کارروائیاں ناگزیر: کور کمانڈرز کانفرنس

جمعہ جولائی 11 , 2025
Share راولپنڈی میں ہونے والی 271ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں انڈیا کی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن اور ہمہ جہت کارروائیوں کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ پاکستانی فوجی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان […]

You May Like