غزہ پر تازہ اسرائیلی فضائی حملے، کم از کم 27 فلسطینی قتل

Share

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فضائی تازہ حملوں میں کم از کم 27 فلسطینی مارے گئے جن میں چھ افراد ایک پانی کی تقسیم والے مقام کے قریب نشانہ بنے۔

سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ غزہ شہر پر رات گئے اور اتوار کی صبح سویرے متعدد فضائی حملے کیے گئے جن میں بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد اپنی جانوں سے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ایک اور فضائی حملے میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 10 مزید افراد قتل اور متعدد زخمی ہوئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ایک پینے کے پانی کی تقسیم والے مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا جو بے گھر افراد کے لیے قائم کیے گئے تھے۔

’پانی کے حصول کی کوشش کرنے والے کم از کم چھ افراد بھی اتوار کے میں چھ قتل کر دیے گئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔‘

غزہ کے جنوبی علاقے میں بھی ایک فضائی حملے میں تین افراد مارے گئے جہاں ساحلی علاقے الماوَسی میں بے گھر فلسطینیوں کے ایک خیمے کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے ان حملوں پر فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

اقوام متحدہ اور امدادی اداروں کے مطابق غزہ کی دو کروڑ سے زائد آبادی میں سے اکثریت کم از کم ایک بار بے گھر ہو چکی ہے اور علاقے میں انسانی بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انڈین فوج نے میانمار میں تین رہنما مار دیے: لبریشن فرنٹ آسام، انڈیا کی تردید

اتوار جولائی 13 , 2025
Share شمال مشرقی انڈیا میں علیحدگی پسند جنگجوؤں نے کہا ہے کہ انڈین فوج نے اتوار کو پڑوسی ملک میانمار میں گروپ کے کیمپوں پر سرحد پار ڈرون حملے کیے جن میں اس کے تین رہنما مارے گئے، انڈیا نے ان حملوں کی تصدیق نہیں کی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے […]

You May Like