قلات میں مسافر بس پر فائرنگ سے تین مسافر قتل: پولیس

Share

بلوچستان کے ضلع قلات میں پولیس کے مطابق مسلح افراد نے بدھ کو ایک مسافر کوچ پر فائرنگ کر کے تین مسافروں کو قتل کر دیا۔ واقعے میں متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے۔

قلات پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او حبیب نچاری نے انڈپینڈنٹ اردو کو فون پر بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر مسلح افراد نے قلات کے قریب نمرغ کے مقام پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر تین مسافر جان کی بازی ہار گئے اور سات سے زائد زخمی ہو گئے۔

ایس ایچ او کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، سکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔

ترجمان کے مطابق زخمیو کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیا گیا جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

بقول شاہد رند: ’سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہی ہیں۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ریحام خان، پاکستان اور ایک نئی سیاسی جماعت

بدھ جولائی 16 , 2025
Share گذشتہ دو برس کے دوران ریحام خان کی پارٹی کے علاوہ تین نئی سیاسی جماعتوں کا اعلان ہوا ہے، لیکن ریحام پہلی خاتون نہیں ہیں جنہوں نے کوئی جماعت بنائی ہو۔ گذشتہ روز ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے کے بعد ریحام خان پانچویں خاتون بن گئی ہیں، جو […]

You May Like