بنیان مرصوص میں شاہین میزائل داغنے کی خبریں ’بے بنیاد‘: پاکستان

Share

پاکستان نے انڈین ذرائع ابلاغ میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل کے استعمال کی خبروں کو ’بے بنیاد اور من گھڑت‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ’انڈین ذرائع ابلاغ کے بعض حلقے دانستہ طور پر یہ غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل استعمال کیا حالانکہ اس الزام کی کوئی بنیاد موجود نہیں ہے۔‘

بیان کے مطابق: ’یہ افواہیں اس وقت پھیلیں جب انڈین فوج کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین میزائل کو دکھایا گیا تھا لیکن بعد میں جب انڈین فوج کو اس جھوٹے دعوے کا ادراک ہوا تو انہوں نے وہ ویڈیو خاموشی سے ہٹا دی تاہم تب تک انڈین ذرائع ابلاغ کے بعض حلقے بغیر تصدیق کیے اس جھوٹے بیانیے کو پھیلا چکے تھے اور افسوسناک امر یہ ہے کہ اب بھی بعض انڈین ادارے اس غلط معلومات کو دہرا رہے ہیں۔‘

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈین فوج نے اس جھوٹے دعوے پر نہ کوئی وضاحت دی اور نہ ہی سرکاری سطح پر تردید کی جو کہ اس بات کا عکاس ہے کہ یہ سب ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان نے 12 مئی 2025 کو جاری کردہ آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں ان تمام ہتھیاروں کی تفصیلات فراہم کر دی تھیں جو آپریشن میں استعمال کیے گئے۔

بیان کے مطابق ’ان میں فتح سیریز کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل ایف ون اور ایف ٹو، ہدف کو ٹھیک نشانہ بنانے والے جدید امیونیشنز، جدید ترین خودکار ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی توپیں شامل تھیں۔‘

ترجمان نے بتایا کہ انڈیا کی حدود اور انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں نشانہ بنائے گئے مقامات کی تفصیلات بھی اسی اعلامیے میں درج ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غیر مصدقہ اور اشتعال انگیز مواد پھیلانا نہ صرف خطے میں استحکام کے لیے خطرناک ہے بلکہ خود انڈین اداروں کی پیشہ ورانہ ساکھ پر بھی سوالیہ نشان ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار دھماکا: پانچ افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر

بدھ مئی 21 , 2025
Shareخضدار دھماکا: پانچ افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر بلوچستان کے ضلع خضدار میں آج ہونے والے دھماکے کے حوالے سے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر ایک منظم دہشت گرد کارروائی تھی۔ آئی ایس […]

You May Like