اسرائیل اور شام میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا: امریکی سفیر

Share

ترکی میں تعینات امریکی سفیر نے ہفتے کو کہا ہے کہ اسرائیل اور شام کے رہنماؤں نے چند روز قبل اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

شام کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے اور ترکی میں تعینات امریکی سفیر ٹام براک نے بتایا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو اور شام کے نئے رہنما احمد الشرع نے ’جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جس کی ترکی اور اردن جیسے ہمسایہ ممالک نے بھی حمایت کی ہے۔‘

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس بارے میں مزید لکھا: ’ہم دروز، بدو اور سنی مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہتھیار ڈالیں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ مل کر ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن اور خوشحالی کے ساتھ ایک نئی اور متحد شامی شناخت کی تعمیر کریں۔‘

اسرائیل نے بدھ کو شامی دارالحکومت دمشق میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے تھے جن میں شامی فوج کے صدر دفاتر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس نے جنوبی شامی علاقے السویدہ میں دروز اور بدو برادریوں کے درمیان خونریز جھڑپوں کے بعد دروز اقلیت کا دفاع کرنے کے لیے کارروائی کی جن کی ایک بڑی تعداد اسرائیل میں بھی آباد ہے۔

کچھ سفارت کار اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اسرائیل شام کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا چاہتا ہے تاکہ اپنے دیرینہ دشمن کو کمزور کر سکے خاص طور پر اس وقت جب دسمبر میں احمد الشرع کی فورسز نے ایران کے اتحادی طویل عرصے سے برسر اقتدار بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔

امریکہ نے بدھ کو ہی ایک معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت شامی سرکاری فورسز السویدہ سے پیچھے ہٹ گئیں۔

بعد ازاں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اگرچہ اسرائیل امریکہ کا اتحادی ہے اور سفارتی و عسکری مدد حاصل کرتا ہے تاہم امریکہ نے شام پر اسرائیلی فضائی حملوں کی حمایت نہیں کی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان انڈیا کشیدگی کے دوران پانچ طیارے مار گرائے گئے: ٹرمپ

پیر جولائی 21 , 2025
Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اپریل میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں حملے کے بعد شروع ہونے والی حالیہ انڈیا پاکستان جھڑپ کے دوران پانچ جنگی طیارے مار گرائے گئے۔ تاہم ٹرمپ نے جمعے کی شب وائٹ ہاؤس میں رپبلکن قانون سازوں کے ساتھ عشائیے میں […]

You May Like