دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف

Share

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔

شیر بنگلا اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے جاکر علی55 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ مہدی حسن 33، پرویز حسین ایمان 13، رشاد حسین 8، کپتان لٹن داس 8، تنظیم حسین ثاقب 7، محمد نعیم 3، شریف الاسلام 1، شمیم حسین 1 اور توحید ہردوئے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال اور عباس آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور  فہیم اشرف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چین کے ساتھ بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کیے جائیں گے، وزیراعظم

منگل جولائی 22 , 2025
Shareوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے درمیان اہم مشترکہ منصوبہ ہے جو اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان […]

You May Like