شاپنگ میں مدد دینے والے مصنوعی ذہانت کے ’سپر ایجنٹس‘

Share

وال مارٹ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ’سپر ایجنٹس‘ متعارف کرانے جا رہا ہے تاکہ صارفین کے خریداری کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے اور آن لائن خریداری میں اضافہ ہو۔

دنیا کی سب سے بڑی ریٹیل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ایجنٹک اے آئی پر مبنی چار ایجنٹس متعارف کرائے گی۔ 

 

یہ ایجنٹس، جن میں مصنوعی ذہانت معاون کے طور پر کام کرے گی، بعض اوقات انسانی مداخلت کے بغیر بھی مخصوص گروپوں جیسے کہ صارفین، ملازمین، سپلائرز، فروخت کنندگان اور سافٹ ویئر ڈویلپرز کی ضروریات کو پورا کریں گے۔

 

کمپنی کے مطابق یہ سپر ایجنٹس مستقبل میں اے آئی سے متعلق ہر قسم کے رابطے کا مرکزی ذریعہ ہوں گے، جب کہ کمپنی آن لائن فروخت کے میدان میں ایمازون جیسے حریف سے مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

وال مارٹ کے یو ایس چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہری واسودیؤ نے بدھ کو ایک ایونٹ کے دوران بتایا کہ جب ’سپارکی‘ مکمل طور پر ’سپر ایجنٹ‘ میں تبدیل ہو جائے گا تو وہ صارفین کی پہلے خریدی گئی اشیا کو دوبارہ آرڈر کرنے، تقریبات کی منصوبہ بندی کرنے اور یہاں تک کہ ان اشیا کی بنیاد پر تراکیب تجویز کرنے کے قابل ہو گا جو پہلے سے صارف کے گھر میں موجود ہوں گی۔

 

 

وال مارٹ ’ایسوسی ایٹ‘ سپر ایجنٹ بھی متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتا ہے جو ملازمین اور کارپوریٹ سٹاف کو انتظامی امور انجام دینے میں مدد دے گا۔ فی الحال یہ ملازمین مختلف اے آئی ٹولز استعمال کر رہے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کمپنی ’مارٹی‘ نامی سپر ایجنٹ بھی تیار کر رہی ہے، جو فروخت کنندگان، سپلائرز اور مشتہرین کے لیے ہو گا۔ یہ ایجنٹ اکاؤنٹس کے اندراج، آرڈرز کی نگرانی اور اشتہاری مہمات کی تیاری جیسے امور کو آسان بنائے گا۔

کمپنی نے کہا کہ وال مارٹ ایک ’ڈویلپر‘ سپر ایجنٹ پر بھی کام کر رہا ہے جو مستقبل میں تمام اے آئی ٹولز کی جانچ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

 

وال مارٹ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر سریش کمار نے کہا ’ایجنٹس ہمارے کام کے ہر پہلو کو خودکار اور آسان بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔‘

 

ان کے مطابق کمپنی نے یہ سپر ایجنٹس اس لیے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا کیونکہ ’صارفین اب تیار ہیں، وہ پہلے ہی اپنی روزمرہ زندگی میں اے آئی کا استعمال کر رہے ہیں۔‘

 

کمپنی نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا یہ نئے سپر ایجنٹس ملازمتوں کی جگہ لیں گے یا نہیں۔

 

روئٹرز کی رپورٹنگ کے ساتھ


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فیلڈ مارشل کا دورہ چین: چینی قیادت کا پاکستانی فوج کے امن کے لیے کردار کی تعریف

جمعہ جولائی 25 , 2025
Share پاکستان فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے مضبوط سٹریٹیجک تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔ […]

You May Like