پاکستان نے علاقائی و عالمی امن کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا: مارکو روبیو اسحاق ڈار ملاقات

Share

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکہ آمد پر ان سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان نے علاقائی و عالمی امن کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کی۔

یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی بالمشافہ ملاقات تھی، جس سے قبل ان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے برقرار رہے۔

امریکی محکمہ خارجہ (سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) پہنچنے پر امریکی حکام کی جانب سے اسحاق ڈار کا پُرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی اور پاکستان-امریکہ دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، ٹیکنالوجی، معدنیات اور دیگر شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاقائی اور عالمی امن، خصوصاً انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے عالمی امن کے قیام کے لیے امریکی قیادت اور صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ حالیہ پاکستان-انڈیا کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کا کردار قابل تحسین رہا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت اور استحکام دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری ٹریڈ ڈائیلاگ مثبت پیش رفت کی جانب گامزن ہے اور پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی امن کے حوالے سے دونوں ممالک کے مؤقف اور مفادات میں ہم آہنگی موجود ہے، جبکہ امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی دونوں ملکوں کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبہ جات میں مضبوط اور منظم روابط استوار کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نئے بینک اکاؤنٹ کھولنے میں دو دن سے زیادہ وقت نہ لیا جائے: سٹیٹ بینک پاکستان

جمعہ جولائی 25 , 2025
Share سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عام صارفین کے نئے بینک اکاؤنٹ کھولنے کا عمل دو دن سے زائد نہ چلے۔ مرکزی بینک نے اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو مزید آسان، تیز اور شفاف بنانے کے لیے جامع فریم ورک […]

You May Like