پاکستان کا یوم آزادی: فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے ہلال جرات، بلاول بھٹو کو نشان امتیاز

Share

حکومت پاکستان نے جمعرات کو یوم آزادی کے موقعے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی سول اور عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا ہے۔

ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے معرکہ حق کے دوران شاندار خدمات اور غیر معمولی کارکردگی دکھانے والوں کو اعزازات سے نوازا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہلالِ جرات جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشانِ امتیاز دیا گیا۔

ان کے علاوہ ڈپٹی وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم کے سیاسی و عوامی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ خان کو نشانِ امتیاز دیا گیا۔

ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کو مئی میں انڈیا سے فضائی جنگ میں جرات مندانہ قیادت پر ہلالِ جرات جبکہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشانِ امتیاز عطا کیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعظم کے سفارتی مشن کے اراکین کو بھی بیرونِ ملک پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر ہلالِ امتیاز دیا گیا۔

ان میں وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق مسعود ملک، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر فیصل سبزواری، سینیٹر بشریٰ انجم، حنا ربانی کھر، انجینیئر خرم دستگیر خان، عمر فاروق اور سفیر (ر) جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔

مزید برآں، وزیر برائے اقتصادی امور احسن خان چیمہ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، ڈاکٹر فواد اسد اللہ خان اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو بھی ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔

پاکستان ایئر فورس کے پائلٹس کو ستارۂ جرات دیا گیا، جن میں ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، سکواڈرن لیڈر محمد یوسف خان، محمد اسامہ اسحاق، محمد حسن انیس، طلال حسن، فدا محمد خان اور محمد اشہاد شامل ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ سے تین اموات، 100 زخمی

جمعرات اگست 14 , 2025
Share پولیس، ہسپتالوں اور ریسکیو اداروں کے مطابق جمعرات (14 اگست) کو یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک کمسن بچی سمیت تین افراد جان سے چلے گئے، جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی پولیس […]

You May Like