وزیر اعظم نے ایف بی آر میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی منظوری دے دی

Share

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہفتے کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جدید اور عالمی معیار کے مطابق ڈیجیٹل ایکو سسٹم قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق ایف بی آر میں جاری اصلاحات پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ اصلاحات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر، چیف کوآرڈی نیٹر مشرف زیدی، معاشی ماہرین اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایف بی آر کے ڈیٹا کو مرکزی طور پر یکجا کرنے اور ویلیو چین کی رئیل ٹائم نگرانی کے لیے جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دیا کہ صرف ڈیجیٹائزیشن ہی نہیں بلکہ جامع ڈیجیٹل ایکو سسٹم قائم کیا جائے تاکہ نیا نظام مضبوط ہو سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خام مال کی پیداوار اور درآمد سے لے کر اشیا کی تیاری اور صارفین کی جانب سے خریداری تک تمام متعلقہ ڈیٹا کو ایک ہی سسٹم میں یکجا کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سسٹم اتنا مؤثر بنایا جائے کہ پوری ویلیو چین کی رئیل ٹائم ڈیجیٹل نگرانی ممکن ہو سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سسٹم کے تحت مرکزی طور پر یکجا کیا گیا ڈیٹا معاشی اور سٹریٹیجک فیصلوں میں استعمال کیا جانا چاہیے۔

وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ عام آدمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کا ہدف اسی صورت حاصل ہو سکتا ہے جب ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے اور غیر رسمی معیشت کو ختم کیا جائے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان میں بی وائی ڈی شارک 6 لانچ: نئے فیچرز کیا ہیں؟

ہفتہ جولائی 26 , 2025
Share پاکستان میگا موٹر کمپنی نے ملک میں اپنی نوعیت کی ’پہلی‘ پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ ’بی وائی ڈی 6‘ متعارف کروا دی ہے جس کی قیمت ایک کروڑ، 99 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں 25 جولائی کو ہونے والی تقریب میں اس […]

You May Like