ایرانی صدر آج پاکستان پہنچیں گے، مختلف معاہدوں پر دستخط متوقع

Share

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں آج (ہفتے کو) اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ 

اس دو روزہ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ یہ دورہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ 

پاکستان کی وزارت خارجہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایرانی صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آئے گا، جس میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، دیگر سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

ایرانی صدر دورے کا آغاز لاہور سے کریں گے، جہاں وہ علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیاں کا بطور ایرانی صدر یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔ اس سے قبل شہباز شریف نے رواں برس 26 مئی کو ایران کا دورہ کیا تھا۔ 

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

دورے کے دوران ایرانی صدر کی ملاقات صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ہو گی، جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات متوقع ہیں۔

پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کے مطابق ایرانی صدر کے ہمراہ سیستان بلوچستان میں تعینات حکام بھی آئیں گے تاکہ سرحدی تجارت سے متعلق مسائل اور رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سلسلے میں دونوں ممالک نے سرحد پر فری ٹریڈ زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور فری ٹریڈ آرگنائزیشن کے سربراہ بھی اس وفد کا حصہ ہوں گے۔

ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ گذشتہ دو سالوں میں ایران اور پاکستان کے تعلقات میں مزید گرم جوشی آئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر اسرائیلی حکومت کی مجرمانہ جارحیت کے خلاف کھڑے ہونے اور جنگ کے دوران ایران کے حق میں میڈیا کوریج پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرنے آ رہے ہیں۔

ایران – پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق ایک سوال پر ایرانی سفیر نے کہا کہ ان کے ملک کے پاس اس معاملے پر عدالت جانے کا آپشن نہیں اور نہ ہی وہ چاہتے ہیں کہ اس میں کسی قسم کا جرمانہ شامل ہو۔ 

ان کے بقول ایران پاکستان کے ساتھ تمام مسائل پر دوستانہ ماحول میں بات چیت کے ذریعے حل نکالنے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے پر پیش رفت کی جائے گی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی میں سکیورٹی الرٹ، امریکی اہلکار ہوٹلوں سے دور رہیں: امریکی محکمہ خارجہ

ہفتہ اگست 2 , 2025
Share امریکی محکمہ خارجہ نے جمعے کو کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بڑے ہوٹلز کو ’ممکنہ خطرے‘ کی اطلاع ملنے کے بعد وہاں امریکہ کے سرکاری اہلکاروں کی آمد و رفت عارضی طور پر محدود کر دی گئی ہے۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related […]

You May Like