نیوزی لینڈ: سوٹ کیس سے دو سالہ بچی ملنے پر خاتون گرفتار

Share

نیوزی لینڈ میں ایک خاتون کو بچوں کے معاملے میں غفلت برتنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ 

حکام کے مطابق ایک بس ڈرائیور کو بس کے سامان والے حصے میں سوٹ کیس میں بند دو سالہ بچی ملی جو زندہ تھی۔

مذکورہ بس ڈرائیور کو نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ کے شمال میں واقع قصبے کائوکا میں مقررہ سٹاپ کے دوران بیگ کے اندر حرکت محسوس ہوئی۔

تفتیشی انسپکٹر سائمن ہیری سن نے بیان میں کہا کہ ایسا اس وقت ہوا جب ایک مسافر نے سامان والے حصے تک رسائی کی درخواست کی۔ 

ہیری سن کے مطابق جب ڈرائیور نے سوٹ کیس کھولا تو اس میں سے بچی نکلی جس کا جسم بہت گرم تھا۔ تاہم بظاہر جسمانی طور پر ٹھیک تھی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حکام نے یہ نہیں بتایا کہ بچی کتنی دیر تک سامان والے حصے میں رہی یا بس کن شہروں کے درمیان سفر کر رہی تھی۔ 

بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور مقامی وقت کے مطابق وہ اتوار کی رات وہیں رہی۔

گرفتار ہونے والی خاتون پر بچی کے ساتھ بدسلوکی یا غفلت برتنے کا الزام عائد کیا گیا۔ انہیں پیر کو عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا۔

بس کمپنی انٹر سٹی نے مقامی میڈیا کو تصدیق کی کہ یہ واقعہ اس کی ایک بس میں پیش آیا۔

کمپنی تین سال سے کم عمر بچوں سے کرایہ نہیں لیتی اور ایسے بچے کسی بالغ کی گود میں بیٹھ کر مفت سفر کر سکتے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

روس: آتش فشاں کا 600 سال بعد پھٹنا زلزلے کی وجہ ہو سکتا ہے

پیر اگست 4 , 2025
Share روس میں ایک آتش فشاں 600 سال میں پہلی مرتبہ پھٹ گیا۔ ہو سکتا ہے کہ ایسا ملک کے مشرقی حصے میں حال ہی میں آنے والے بڑے زلزلے کی وجہ سے ہوا ہو۔ ہفتے کو کریشیننی کوف آتش فشاں پھٹا، جو بدھ کو آنے والے 8.8 شدت کے […]

You May Like