ڈی سی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ، دو اہلکار زخمی

Share

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈی سی جنوبی وزیرستان اپر عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملہ ہوا، نامعلوم مسلح افراد نے کوٹ اڈانہ کے قریب ڈی سی اور  اے ڈی سی ایف اینڈ پی کی گاڑی پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی محفوظ رہے تاہم فائرنگ سے محرر  اے ڈی سی اعجاز اور ایک پولیس اہلکار گل نواز زخمی ہوا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اے ڈی سی اور دیگر  کے ہمراہ لدھا سے مکین جا رہے تھے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ حملے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او ارشد خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر اور دیگر عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

50 فیصد امریکی ٹیرف انڈین معیشت کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے: ماہرین

بدھ اگست 6 , 2025
Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انڈیا پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے نے انڈین معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔  اضافی ٹیرف، جو پہلے سے موجود 25 فیصد شرح کے علاوہ ہے، انڈین برآمدات کے لیے ایک بڑا […]

You May Like