پنجاب وائلڈ لائف کی کارروائیاں؛ بٹیروں کی اسمگلنگ، طوطوں کا شکار کرنے والے گرفتار

Share

وائلڈ لائف رینجرز خانیوال، لودھراں اور بہاولنگر نے الگ الگ کارروائیوں میں بٹیر کی اسمگلنگ اور طوطوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے دو شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان ریجن سجاد حسین کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع خانیوال سرفراز حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ 90 گاگو سے ناجائز شکار بٹیر کرنے پر ایک شخص محمد اسلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا کر قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔

اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع لودھراں کلیم سرفراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہاولپور سے پشاور جانے والی ایک مسافر بس سے ایک درجن سے زائد بٹیروں کی ایک کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور 15 زندہ بٹیر اپنی تحویل میں لیکر مقامی عدالت کے روبرو پیش کیے۔

عدالت کے حکم پر تمام بٹیر قدرتی ماحول میں آزاد کر دیے گئے۔

اسی طرح، سینیئر وائلڈ لائف رینجر ضلع بہاولنگر سید مبشر حسین نے جموں گاؤں کے نزدیک جنگلی طوطوں کے غیرقانونی شکار میں مشغول ایک شخص غلام دستگیر کو موقع سے گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ منڈی صادق گنج میں ایف آئی آر درج کروا کر قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسرائیلی کابینہ نے فوج کے غزہ شہر کا ’کنٹرول‘ سنبھالنے کی منظوری دے دی

جمعہ اگست 8 , 2025
Share اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر نے جمعے کو کہا ہے کہ سکیورٹی کابینہ نے اسرائیلی فوج کے غزہ شہر کا ’کنٹرول‘ سنبھالنے کے لیے تجویز کردہ ایک منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بیان میں کہا گیا […]

You May Like