ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کردی جائیں گی، فرانسیسی صدر میکرون

Share


پیرس:

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کر دی جائیں گی۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ یورپی طاقتوں کی حالیہ مذاکراتی کوششوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، اسی لیے رواں ماہ کے آخر تک ایران پر پابندیاں بحال ہو جائیں گی۔

میکرون نے اسرائیلی نیوز چینل 12 کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جی، ہاں میرا خیال ہے پابندیاں بحال ہو جائیں گی کیونکہ ایران کی حالیہ تجاویز سنجیدہ نہیں ہیں۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی(ای 3) نے اگست کے آخر میں 30 روزہ مذاکراتی عمل شروع کیا تھا تاکہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ لگائی جاسکیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی ممالک نے ایران کو ایک موقع دیا تھا کہ اگر وہ اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دے، افزودہ یورینیم کی تفصیلات فراہم کرے اور امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے تو پابندیوں کے عمل کو مؤخر کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ انہوں نے یورپی یونین اور ای 3 کو ایک "عملی منصوبہ” دیا ہے تاکہ بحران سے بچا جا سکے تاہم یورپی سفارت کاروں کے مطابق اب تک کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوئی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پر ووٹنگ ہوگی جس کے تحت ایران پر عائد اقوام متحدہ کی پابندیاں مستقل طور پر ہٹائی جا سکتی ہیں لیکن امکان ہے کہ یہ قرارداد ناکام ہو جائے گی یا امریکا، برطانیہ اور فرانس اسے ویٹو کر دیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال جون میں امریکا اور اسرائیل نے ایران کے یورینیم افزودگی پلانٹس پر بمباری کی تھی اور مؤقف اپنایا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ رہا ہے حالانکہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا تھا کہ اس حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور: 40 لاکھ روپے تاوان لینے والے چار ’پولیس اہلکاروں‘ کی تلاش

جمعہ ستمبر 19 , 2025
Share لاہور میں پولیس نے ایک تاجر کو اغوا کر کے 40 لاکھ روپے تاوان لینے والے چار مبینہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ہربنس پورہ کے علاقے کے رہائشی اور لوہے کے تاجر محمد ندیم نے ایف آئی […]

You May Like