سعودی ولی عہد کی پاکستانی وزیراعظم کو فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت

Share

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ہفتے کو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، جسے وزیر اعظم نے قبول کر لیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم ہاؤس نے ایک بیان میں بتایا کہ سعودی سفیر نے 27 تا 30 اکتوبر 2025 کو ریاض میں منعقد ہونے والے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا دستخط شدہ دعوت نامہ پیش کیا۔ 

بیان کے مطابق وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے دعوت نامہ بھیجنے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ 

وزیر اعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور ڈاکٹر توقیر شاہ بھی موجود تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نیویارک ٹائمز سکوائر میں فائرنگ سے تین افراد زخمی: پولیس

ہفتہ اگست 9 , 2025
Share پولیس نے ہفتے کو کہا ہے کہ نیو یارک کے ٹائمز سکوائر میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق زخمیوں میں 18 سالہ خاتون، 19 سالہ نوجوان اور 65 سالہ مرد شامل ہیں، جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی […]

You May Like