پاکستان کے یومِ آزادی پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

Share

دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے وطن عزیز پاکستان کے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل تبدیل کردیا ہے۔

پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو آسمان پر لہراتے ہوئے دکھایا ہے جس کے پس منظر میں بادلوں کی صورت میں گوگل کا نام نظر آرہا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل پر دنیا بھر کے اہم مواقع، تہواروں، ایونٹس اور بین الاقوامی سطح پر ریکارڈز بنانے والی شخصیات کی مناسبت سے اکثر ڈوڈل تبدیل کیا جاتا ہے۔

اہم مواقع پرڈوڈل تبدیل کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی گوگل نے 14 اگست کے موقع پر اپنا ڈوڈل یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے ڈیزائن کیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خیبر پختونخوا: شدت پسندوں کے مختلف حملوں میں پانچ اہلکاروں کی موت: پولیس

جمعرات اگست 14 , 2025
Share خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیس کے مطابق بدھ اور جعمرات کی درمیانی شدت پسندوں کے حملوں کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار جان سے چلے گئے۔ پہلا حملہ پشاور کے تھانہ حسن خیل پر ہوا، جہاں پولیس کے مطابق ایک اہلکار جان سے گیا۔ اسی طرح ضلع […]

You May Like