غزہ میں 50 ہزار بچے جاں بحق یا زخمی ہوئے، اقوام متحدہ کا خوفناک انکشاف

Share

اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور "بچوں پر جنگ” کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔

ایجنسی کے مطابق غزہ پٹی میں معائنہ کیے جانے والے زیادہ تر بچے کمزور، لاغر اور موت کے خطرے سے دوچار ہیں کیونکہ انہیں فوری طبی امداد اور علاج نہیں مل رہا۔

یونیسف (UNICEF) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 50 ہزار سے زائد بچے یا تو جاں بحق ہوچکے ہیں یا زخمی ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو مزید بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔

ماہرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ بچوں کے خلاف اس جنگ کو فوری طور پر بند کیا جائے اور ان کے لیے خوراک، ادویات اور ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور: جوئے کی مبینہ تشہیر، یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ

اتوار اگست 17 , 2025
Share لاہور کی ضلعی کچہری نے جوئے کی ویڈیوز پروموٹ کرنے کے مقدمے میں گرفتار سوشل میڈیا انفلوئنسر سعد رحمان عرف ڈکی بھائی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزم کو 19 اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں […]

You May Like