کراچی؛ گارڈن میں رینجرز اور پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران 2 بھتہ خور ہلاک

Share

 گارڈن میں رینجرز اور پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران 2 بھتہ خور ہلاک ہوگئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے گارڈن میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ شدید فائرنگ کے باعث رینجرز اور پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھتہ خور مارے گئے۔ ایدھی حکام کے مطابق ہلاک دونوں ملزمان کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ہیں تاہم ہلاک ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق جمیل چھانگا گروہ سے تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میانمار کے وزیر خارجہ کا دورہ اسلام آباد، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

پیر جنوری 26 , 2026
Share پاکستان اور میانمار (برما) نے پیر کو اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ایک ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے برمی ہم منصب تھان […]

You May Like