کراچی: سکندر بخت پانی میں پھنس گئے، گھر جانے کیلئے کشتی منگوانی پڑگئی

Share

سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت بھی کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال میں پھنس گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کراچی کے پوش علاقے ڈی ایچ اے میں موجود ہیں جہاں سڑک پر پانی جمع ہے۔

سکندر بخت کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’میں نے کشتی منگوائی ہے، تاکہ میں گھر جاسکوں‘۔

میں نے کشتی منگوائی ہے وہ آئے تو میں گھر جاوں، سکندر بخت pic.twitter.com/uoTy6FcjbN
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) August 20, 2025

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں 250 ملی میٹر سے زائد ہونے والی موسلادھار بارش نے شہر کا نظام درہم برہم کردیا۔

کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور بجلی نہ ہونے کے باعث اب بھی عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’خاور حسین 50 منٹ کہاں تھے؟‘ تحقیقات میں ’مسنگ لنک‘ کی تلاش

بدھ اگست 20 , 2025
Share ڈان نیوز کراچی کے صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی تین رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس کے مطابق کراچی سے سانگھڑ تک ان کے سفر کے دوران ایک ’مسنگ لنک‘ کی مزید تحقیقات ہونی ہیں۔ خاور […]

You May Like