جلتے ٹرک کو پیڑول پمپ سے ہٹانے پر سعودی شہری کے لیے 10 لاکھ ریال کا انعام

Share

جان پر کھیل کر جلتے ہوئے ٹرک کو پیٹرول پمپ سے دور ہٹانے والے سعودی شہری کے لیے سعودی عرب کے شاہ سلمان نے 10 لاکھ سعودی ریال بطور انعام کا اعلان کیا ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر شاہ سلمان نے ہدایت جاری کی کہ سعودی شہری ماہر فہد الدلبحی کو شاہ عبدالعزیز میڈل (فرسٹ کلاس) اور 10 لاکھ سعودی ریال (دو لاکھ 67 ہزار ڈالر) بطور انعام دیے جائیں۔

 40 سال سے زیادہ عمر کے الدلبحی گذشتہ جمعے کو اپنے گاؤں الصالحیہ جا رہے تھے، جو دارالحکومت ریاض سے تقریباً 300 کلومیٹر دور ہے، کہ راستے میں انہوں نے ایک ٹرک کو جلتے دیکھا، جس میں جانوروں کے لیے چارہ لدا ہوا تھا۔

ٹرک کے ڈرائیور نے آگ پر قابو پانے میں ناکامی پر اسے پیٹرول پمپ کے بالکل قریب چھوڑ دیا تھا، جو خطرناک تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

الدلبحی ٹرک میں سوار ہو کر اسے کھلی جگہ پر لے گئے۔

سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے رپورٹ کیا کہ انہوں نے بڑے خطرے کا سامنا کیا اور لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے غیر معمولی بہادری دکھائی۔

ایس پی اے کے مطابق ان کی بہادری کے سرکاری سطح پر اعتراف سے ظاہر ہوتا ہے کہ ’ملکی قیادت سعودی شہریوں کی قربانیوں کی بہت قدر کرتی ہے، جو جرات، لگن اور ایثار کی ان اقدار کو اپناتے ہیں، جو مملکت کی بنیاد رکھنے والے اصولوں سے وراثت میں ملیں۔‘

الدلبحی کے خاندان کا کہنا ہے ان کی بہادری کو شاہ سلمان کی جانب سے تسلیم کیا جانا ’بہت بڑا اعزاز‘ ہے۔

ٹرک کو پیٹرول پمپ سے دور لے جاتے ہوئے ان کے ہاتھ، ٹانگیں اور چہرہ بری طرح جھلس گئے، جس پر انہیں ریاض کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایشیائی ترقیاتی بینک کا ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑ ڈالر پیکج منظور

جمعہ اگست 22 , 2025
Share ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے جمعہ کو پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑ ڈالر پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ بلوچستان میں مجوزہ اوپن پٹ منصوبہ دنیا کے سب سے بڑے غیر استعمال شدہ تانبے اور سونے کے ذخائر کو قابل استعمال بنانے کی […]

You May Like