سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

Share

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار700 روپے پر پہنچ گئی۔ 

اسی طرح فی دس گرام کی قیمت 857 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار99 روپے پر پہنچ گئی۔

اُدھر عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3390 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ٹیکسی ڈرائیور منشیات بیچتا رہا: قائمہ کمیٹی میں انکشاف

بدھ اگست 27 , 2025
Share قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بدھ کو انکشاف کیا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کی ایک یونیورسٹی میں ٹیکسی ڈرائیور وٹس ایپ گروپوں کے ذریعے منشیات فروخت کرتا رہا جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے معاملے پر قائمہ کمیٹی […]

You May Like