دوسری عالمی جنگ میں تباہ ہونیوالا جاپانی جہاز 82 برس بعد دریافت

Share

جنگِ عظیم دوم میں تباہ ہونے والا جاپانی نیوی ڈسٹرائر ڈوبنے کے 82 برس بعد بحر الکاہل کی تہہ سے دریافت کر لیا گیا۔

جاپانی نیوی کا ٹیروزوکی نامی ڈسٹرائر 1942 میں اس وقت ڈوبا جب وہ سولومن آئی لینڈز میں سپاہیوں کے لیے سامان لے کر جا رہا تھا۔

134 میٹر لمبا ٹیروزوکی جاپانی نیوی کا دوسرا اکیزوکی کلاس ڈسٹرائر تھا جس کو ایئر سرچ ریڈار کے ساتھ بنایا گیا تھا۔

یہ جہاز دسمبر 1942 میں امریکی ٹارپیڈو لگنے سے ڈوبا تھا۔

ٹارپیڈو لگنے کے بعد دھماکے سے جہاز کا رڈر اور پروپیلر کی ایک شافٹ تباہ ہوگئی جس سے جہاز غیر فعال ہوگیا۔ بعد ازاں ایندھن کے ایک ٹینک میں آگ لگی جس سے اسلحے میں آتشزدگی ہوئی اور ایک دھماکے کا سبب بنی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خیبرپختونخوا بھر میں الرٹ جاری، ریسکیو اہلکار دریا کنارے گشت پر مامور

پیر جولائی 21 , 2025
Shareوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر ریسکیو 1122 نے ممکنہ سیلابی صورتحال اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے صوبے بھر میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق تمام اضلاع میں ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں اور ہنگامی اقدامات کیے جا […]

You May Like