نارتھ کراچی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، پولیس اہلکار زخمی

Share

نارتھ کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جو اپنے موٹر سائیکل سوار ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سرسید اسلم خان نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی رونق شیری بیکری کے قریب علاقہ گشت پر مامور پولیس کے جوانوں نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو عقب میں بیٹھے ہوئے ڈاکو نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار محمد لائق ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انپوں نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا ہے۔تاہم، وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس زخمی ڈکیت کی گرفتاری کے لیے سرکاری اسپتالوں کی بھی خفیہ نگرانی کر رہی ہے ۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایم ایل ون منصوبہ، ایشیائی ترقیاتی بینک مالی تعاون کیلیے تیار

جمعرات اگست 28 , 2025
Shareچین کی جانب سے تقریباً ایک دہائی تک وعدے کے باوجود مالی معاونت نہ ملنے پر پاکستان نے 7 ارب ڈالر مالیت کے مین لائن1 (ایم ایل ون) ریلوے منصوبے کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) سے مکمل فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف […]

You May Like