کراچی، کرکٹ میچ کے دوران معمولی جھگڑا، نوجوان کی جان لے گیا

Share

شہر قائد میں یکم اگست کو کرکٹ کھیلتے ہوئے معمولی بات پر جھگڑا کرنے والے دو بھائیوں کی فائرنگ نے بیس سالہ نوجوان عبدالرزاق کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق، عبدالرزاق کا عثمان اور عدنان نامی بھائیوں سے کرکٹ پر معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد ملزمان نے عبدالرزاق پر فائرنگ کر دی۔

عبدالرزاق شدید زخمی ہو گیا اور اسے فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج دم توڑ گیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور قتل کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہیں اور پولیس ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ

پیر اگست 18 , 2025
Shareپاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کے حوالے سے تفصیلات ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلیں۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25 میں پاک-امریکا تجارت 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔  اس دورانیے میں پاکستان […]

You May Like