ترکی نے اسرائیلی جہازوں اور طیاروں کے داخلے پر پابندی لگا دی

Share

ترکی کے وزیر خارجہ نے جمعے کو کہا کہ انقرہ نے اسرائیلی جہازوں اور طیاروں کے لیے اپنی بندرگاہیں اور فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

ایک سفارتی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ پابندی ’سرکاری‘ پروازوں پر لاگو ہوتی ہے۔

وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ارکان پارلیمان کو ایک نشری تقریر میں بتایا ’ہم نے اپنی بندرگاہیں اسرائیلی جہازوں کے لیے بند کر دی ہیں۔

’ہم ترک جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں دیتے۔۔۔ ہم ہتھیار اور گولہ بارود لے جانے والے کنٹینر جہازوں کو اسرائیل کے لیے اپنی بندرگاہوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتے اور نہ ہی ان کے طیاروں کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے دیتے ہیں۔‘

وزیر خارجہ کے بیان پر ایک ترک سفارتی ذریعے نے کہا کہ فضائی حدود ’تمام طیاروں پر بند ہے جو (اسرائیل کے لیے) ہتھیار لے جا رہے ہوں اور اسرائیل کی سرکاری پروازوں پر۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ فضائی حدود پر پابندیاں کب نافذ کی گئیں۔

گذشتہ نومبر میں ترکی نے اسرائیلی صدر کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے منع کر دیا تھا، جس کے باعث انہیں آذربائیجان میں منعقدہ سی او پی 29 ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔

مئی میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے بھی باکو کا دورہ منسوخ کر دیا تھا کیونکہ انقرہ نے مبینہ طور پر اوور فلائٹ حقوق دینے سے انکار کر دیا تھا۔

اس ہفتے اسرائیل کی سب سے بڑی شپنگ کمپنی ’زیم‘ نے کہا کہ اسے بتایا گیا ہے کہ ترکی میں 22 اگست کو منظور ہونے والے نئے ضوابط کے تحت ’وہ جہاز جو یا تو اسرائیل سے منسلک کسی ادارے کی ملکیت میں ہوں، اس کے زیرِ انتظام ہوں یا اس کے ذریعے چلائے جا رہے ہوں، انہیں ترک بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انڈین تین بچے لازمی پیدا کریں: سربراہ آر ایس ایس

جمعہ اگست 29 , 2025
Share انڈیا کی طاقتور ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ انڈین خاندانوں کو لازمی تین بچے پیدا کرنے چاہئیں، اور خبردار کیا کہ شرحِ پیدائش میں کمی کے موجودہ رجحان کے طویل مدتی خطرات ہو سکتے ہیں۔ […]

You May Like