گلگت بلتستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ: حکام

Share

گلگت بلتستان میں پیر کو ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر آرمی ایوی ایشن کا تھا اور یہ چلاس تھور کے مقام پر  گر کر تباہ ہوا۔

فیض اللہ فراق نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور ٹیکنیکل سٹاف کے تین اراکین سوار تھے۔‘ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان سکاؤٹس، کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقعے پر پہنچ چکی ہے۔

’ ہیلی کاپٹر میں لگی آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔‘

ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹس اور عملے کے دیگر تین افراد سے متعلق ترجمان نے کچھ نہیں بتایا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

یہ عام خوراک دل بیماری کا خطرہ 24 فیصد گھٹا سکتی ہے: تحقیق

پیر ستمبر 1 , 2025
Share ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پتوں والی سبزیاں اور کیلے جیسی غذائیں کھانے سے دل کی بیماری، دل کی بےقاعدہ دھڑکن اور موت کا خطرہ ایک چوتھائی حد تک کم ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں، جیسے سامن مچھلی، بروکلی اور پالک جسم سے نمک […]

You May Like