سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ، اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی

Share

سوڈان کے مرکزی علاقے دارفور کے گاؤں تراسین میں اتوار کو لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اطلاعات کے مطابق ایک ہزار سے زائد افراد کی موت ہو ئی ہے۔

اس علاقے پر قابض باغی گروپ، سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی نے ایک بیان میں کہا: ’ابتدائی معلومات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ تمام گاؤں کے رہائشی جان سے چلے گئے ہیں، جن کی تعداد کا اندازہ ایک ہزار سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ صرف ایک شخص زندہ بچا۔‘

باغی گروپ نے کہا کہ یہ آفت اتوار کو وسطی دارفور کے مرہ پہاڑوں میں واقع تراسین گاؤں پر اس وقت نازل ہوئی جب اگست کے آخر میں کئی روز تک شدید بارشیں ہوتی رہیں۔

گروپ نے کہا کہ گاؤں مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا ہے اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی امدادی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی لاشیں نکالنے میں مدد کریں۔

دارفور کے فوج کے حامی گورنر منی مناوِی نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ ’ایک انسانی المیہ ہے۔‘

الجزیرہ کے مطابق، وسطی دارفور کے دور دراز مرہ پہاڑ، جہاں سڑک کے ذریعے رسائی ممکن نہیں، بہت سے لوگوں کے لیے پناہ گاہ کا کام کرتے ہیں، جن میں تنازع کے باعث بے گھر ہونے والے بھی شامل ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ اس خطے کے گاؤں گنجان آباد ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ آفت ایسے وقت میں آئی ہے جب ملک ایک خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے، جو اپریل 2023 میں اس وقت شروع ہوئی جب سوڈان کی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں خرطوم اور پورے ملک میں پھیل گئیں۔ وسیع پیمانے پر جاری تنازع اور سخت پابندیوں کے باعث دارفور کے بیشتر علاقے، بشمول مرہ پہاڑ، اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کی پہنچ سے تقریباً باہر ہیں۔

بی بی سی کے مطابق، سوڈان میں جاری خانہ جنگی میں اموات کے اعداد و شمار میں خاصاً فرق پایا جاتا ہے۔ گزشتہ سال ایک امریکی اہلکار نے اموات کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار تک بتائی تھی جبکہ لگ بھگ ایک کروڑ بیس لاکھ افراد بے گھر ہو چکے تھے۔

اسی دوران، سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی کے دھڑے، جو لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقے کو کنٹرول کرتے ہیں، نے سوڈانی فوج کی ریپڈ سپورٹ فورسز کے خلاف لڑائی میں اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغانستان میں زلزلے سے 1400 سے زائد اموات، پانچ ہزار مکانات تباہ: ذبیح اللہ

منگل ستمبر 2 , 2025
Share افغان طالبان حکومت کے ترجمان نے منگل کو بتایا ہے کہ مشرقی افغانستان میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تین ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب […]

You May Like