قیادت کی کال پر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے: صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا

Share

صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے آج پشاور کے چوک یادگار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد جاری رکھے گی اور قیادت کی کال پر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

صحافی شازیہ نثار کے مطابق خطاب کے آغاز پر کارکنوں نے ڈی چوک جانے کے حق میں نعرے بازی کی۔

جنید اکبر نے کہا کہ ڈی چوک سے متعلق فیصلے میں وہ کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم حتمی اعلان پارٹی قیادت کی ہدایت کے بعد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بڑی تعداد میں کارکن اڈیالہ پہنچتے ہیں تو وہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت سے ڈی چوک جانے کی درخواست کریں گے۔

جنید اکبر نے پشاور کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں نے اپنی مرضی سے دکانیں بند رکھیں، جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ تاجر رہنماؤں کے مسائل سنے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں امن، سرمایہ کاری اور سیاسی استحکام کی خواہاں ہے اور ایسی قیادت ضروری ہے جس کے پیچھے عوام کھڑے ہوں۔

جنید اکبر نے سیاسی مقدمات کے خاتمے اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔

صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے اعلان کیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے جلد احتجاج کی نئی کال دی جائے گی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پشاور کے ساتھ صوابی اور بونیر میں بھی جزوی ہڑتال کا مشاہدہ کیا گیا۔

حکومتی دعویٰ

دوسری جانب حکومت نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی پہیہ جام کی کال ناکام ہو گئی اور عوام نے احتجاجی سیاست مسترد کر دی۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلی بار دیکھا گیا کہ پہیہ جام کی کال کے باوجود ملک بھر میں معمولاتِ زندگی پوری طرح رواں دواں رہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام نے نفرت، انتشار اور تقسیم کی سیاست کو واضح طور پر رد کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق لوگ احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کی کال کو بری طرح مسترد کر دیا۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز بھی بازاروں اور سڑکوں پر گہماگہمی رہی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام منفی سیاست کے بجائے استحکام اور ترقی کے حامی ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’صدر ٹرمپ جیسی بیماری کے ساتھ زندگی‘: وینس انسفیشنسی میں مبتلا صحافی کا ذاتی تجربہ

اتوار فروری 8 , 2026
Share جب گذشتہ موسم گرما میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوجے ہوئے ہاتھوں اور ٹخنوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو میں خود کو ان تصویروں میں دیکھنے سے خود کو روک نہ سکی۔ صدر کو ’کرونک وینس انسفیشنسی‘ (Venous Insufficiency) کی تشخیص ہوئی، جو خون کی نالیوں […]

You May Like