دھماکہ بی این پی کا جلسہ ختم ہونے کے بعد 500 میٹر دور ہوا: ایڈیشنل چیف سیکرٹری

Share

بلوچستان کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری حمزہ شفقات نے بدھ کو کہا ہے کہ کوئٹہ میں منگل کی شب ہونے والا دھماکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا جلسہ ختم ہونے کے بعد جلسہ گاہ سے 500 میٹر دور ہوا۔

کوئٹہ میں ڈی آئی جی آفس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران حمزہ شفقات نے بتایا کہ’ خودکش حملہ آور‘ کی عمر 30 سال سے کم کی تھیجبکہ حملے میں ’آٹھ کلو بارودی مواد‘ استعمال کیا گیا تھا۔‘

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان غلام نبی مری نے انڈپیڈنٹ اردو کو بتایا کہ دھماکہ سریاب روڈ پر واقع شاہوانی سٹیڈیم کی کار پارکنگ میں اس وقت ہوا جب جلسہ ختم ہوا اور پارٹی کارکنان سٹیڈیم سے باہر نکل رہے تھے۔

سول ہسپتال کے مطابق کوئٹہ میں منگل کی شب بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسہ گاہ کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں 14 افراد جان سے گئے اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ’حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور دھماکے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس واقعے کے حوالے سے بدھ کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ ’خودکش حملہ‘ رات 9:40 پر ہوا جس میں دو پولیس اہلکار بھی جان سے گئے ہیں۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’دھماکہ جلسہ ختم ہونے کے بعد قبرستان کے قریب ہوا جو جلسہ گاہ سے 500 میٹر کے فاصلے پر تھا۔‘

اس موقع پر انہوں نے جلسے اور اس کے وقت کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ’ بلوچساتن نیشنل پارٹی مینگل جلسہ کرنے پر بضد تھی، جس کی این او سی تین بجے کی تھی۔‘

حمزہ شفقات کے مطابق جلسے کے حوالے سے دی گئی این او سی میں 17 سے 18 شقیں شامل تھیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے عدالتی سال کی افتتاحی کانفرنس کے دعوت نامے جاری کردیے

بدھ ستمبر 3 , 2025
Share اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیا عدالتی سال26-2025 8 ستمبر کو شروع ہوگا، جس کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے عدالتی سال کی افتتاحی کانفرنس کے دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں […]

You May Like