رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے عدالتی سال کی افتتاحی کانفرنس کے دعوت نامے جاری کردیے

Share


اسلام آباد:

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیا عدالتی سال26-2025 8 ستمبر کو شروع ہوگا، جس کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے عدالتی سال کی افتتاحی کانفرنس کے دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا کو بھی دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نئے عدالتی سال کی افتتاحی کانفرنس سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں ہوگی۔

دعوت نامے کے مطابق افتتاحی کانفرنس 8 ستمبر کو صبح ساڑھے نو بجے ہوگی، کانفرنس میں عدالتی اصلاحات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نئی عدالتی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے اور کانفرنس کے بعد ون اسٹاپ پبلک فسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح ہوگا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیم کی مدد سے سیلابوں کو نہیں روکا جا سکتا: آبی ماہر

بدھ ستمبر 3 , 2025
Share آبی ماہر وقار شیرازی نے انڈپینڈنٹ اردو کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا ہے کہ’پاکستان میں یہ عام تاثر پایا جاتا ہے کہ اگر ڈیم موجود ہوتے تو سیلاب کو روکا جا سکتا تھا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ نظریہ کافی حد تک غلط ہے۔‘ وقار شیرازی کئی […]

You May Like